کوہلو میں فوجی جارحیت جاری ، جبری لاپتہ افراد کی تعداد چھ ہوگئی



بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے جنتلی میں آپریشن کے نام سے پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے جبکہ 6 افرادکو جبری طور لاپتہ کردیا گیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق جنتلی سمیت کوہلو کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 6 افراد فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیاگیا ہے ۔


 نئے ناموں میں عمرخان ولد جمل حان، جھنڈا ولد رسول بخش، شامل ہیں جبکہ اس سے قبل لاپتہ افراد کی شناخت  بشکایا ولد مھران، دورا، مغل، مولا گامو کے ناموں سے ہوئی تھی۔


مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج کی جانب سے متعدد گھروں میں لوٹ مار اور لوگوں پر تشدد کے بھی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔


واضح رہے کے کوہلو کے علاقے جنتلی لوپ روغنی، اڑی دانی، سخین، نساو اور گردونواح میں آج صبح 8 بجے سے فوج نے آپریشن  جاری ہے ۔


علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیکر دن بھر  ہیلی کاپٹروں کے ذریعے باری باری فوجی کمانڈوز کے متعدد دستے اتار دیئے تھے ۔


علاقہ تاحال محصور ہونے کے باعث مزید معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہے ہیں، تاہم فوج کے ہاتھوں مزید شہریوں کے لاپتہ ہونے کے خدشات ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post