بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی کے پُل کو اس نامعلوم افراد نے اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا جب فوجی قافلہ پل سے گزر رہا تھا۔
اس بم حملے میں پُل اور ایک فوجی گاڑی مکمل تباہ ہواہے ،اور گاڑی میں سوار تمام اہلکار بھی ھلاک ہوگئے ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق پل اڑجانے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامناہے ۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد گوادر شہر سے فوجی قافلہ مزکورہ علاقہ روانہ ہوگئے ہیں ۔ جس میں ایمبولیس بھی شامل ہیں۔