پنجگور تسپ عیسئ اور چتکان ایکسچنج کی بحالی کے لیے پی ٹی سی ایل اور ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ 24 دنوں سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک اور نیٹ سروس بند ھے ۔
انھوں نے کہاکہ پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں، لوگ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ پر انحصار کررہے تھے ، مگر یہ بھی گزشتہ 24 روز سے بند ھے ، تاحال اس پر کام نہیں ہورہاہے ۔
انھوں نے کہاکہ اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری یاد داشت بھی پیش کیا گیا تھا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کرینگے۔