سندھ ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ۔ رپورٹ کے مطابق تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماوں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 18 لاکھ آبادی پر مشتمل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی جنگ ہار گئے ہیں ۔
علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات موجود ہیں۔