بولان کے علاقے انڈیسہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی کئے ہیں یہ بات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 24 مارچ بروز جمعہ کو دوپہر 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے انڈیسہ میں پاکستانی فورسز پر گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب وہ قافلے کی صورت میں قریبی چوکیوں کو پانی سپلائی کررہے تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔