برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے دوران گینگ نے پولیس سے تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تمام افراد مشتبہ مجرم تھے جبکہ تصادم کے دوران شمالی ریاست پارا میں کئی پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات کے کاروبار میں ملوث گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا کے علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور مسلح گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔