قلات مردم شماری کرنے والے ٹیم کے قریب بم دھماکہ ایک شخص ھلاک ،دشت مسلح افراد نے نادرا آفس کو نزر آتش کردیا



تازہ ترین اطلاع کے مطابق قلات میں مردم شماری کرنے والے ٹیم کے قریب بم دھماکہ ہواہے جس میں ایک شخص کی ھلاکت کی اطلاع ہے ۔ مکمل  تفصیلات جاننے کیلے رابطہ جاری ہے   ۔ 


ادھر کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بل نگورسے اطلاعات ہیں کہ   آج دن کے بارہ بجے مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے وہاں پر موجود سارے مشینرنی کو نزر آتش کردیا اور آفس میں موجود تمام ملازم اور آفیسرز کو باہر جمع کرکے تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا. 


آپ کو علم ہے  گزشتہ مہینے دشت کھڈان میں بھی نادرا آفس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سارے مشینری کو جلا دیا تھا ۔


اُس حملے کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post