اٹلی کشتی الٹنے کے واقعے میں 80 افغانی ہلاک ہوئے، افغان وزارت خارجہ



کابل غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ عورتوں اور بچوں سمیت 80افغان تارکین وطن لکڑی کی کشتی میں ترکیہ سے اٹلی سفر کر رہے تھے، جو جنوبی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔


بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں اور اہل و عیال کےلیے صبر کی دعا کرتی ہے۔


وزارت خارجہ نے کہاکہ تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک ہجرت نہ کریں.

Post a Comment

Previous Post Next Post