تربت سیکیورٹی فورسز کی درندگی دو افراد ہلاک، حب کرین گرنے سے ایک مزدور ھلاک 3 زخمی



تربت پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی شاپک اور سامی کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں درندگی  سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو افراد مارے گئے ہیں ۔ 


مارے جانے والوں کی شناخت شعیب ولد دلسرد سکنہ شہرک اور یحیی ولد رحیم بخش سکنہ شاپک کے ناموں سے ہوٸی ہے۔


دوسری جانب تاحال اس حوالے سے کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے خبر جاری نہیں کی ہے ۔ 


دریں اثناء حب نظر چورنگی اے ون اسٹیل میں دوران کام ، کرین گرنے سے ایک مزدور ھلاک  جبکہ تین  زخمی ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post