بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج چار بجے خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ عرصہ دراز سے پاکستانی فورسز کے لئے مخبری کا کام کر رہا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بلوچوں کے اغوا، گھروں کی نشاندہی اور کئی فوجی آپریشنوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ خاران کے علاقوں تَنک، کلّگ، گواش میں چوری اور ڈکیتی میں بھی ملوث رہا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کو تنظیم کی طرف سے کئی دفعہ تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ دشمن ریاست کے لئے کام کرنا چھوڑ دے لیکن وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔
ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ لوگ قابض دشمن فوج کے لیے مخبری اور سہولت کاری سے باز رہیں ورنہ انکے ساتھ قابض دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔