۔کیچ : دشت ، سیاھجی میں زمینی فضائی فوجی آپریشن آج بھی جاری

گوادر اور کیچ کے درمیانی علاقوں  دشت اور 


 سیاھجی کے پہاڑوں سمیت ندی نالوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن  آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق مزکورہ پہاڑوں سے  دو زوردار دھماکوں کی آواز سنائی گئی ہے ،  فوجی بربریت میں  جنگی ہیلی کاپٹرز  دوسرے روز بھی بدستور  حصہ لے رہے ہیں اور الصبح سے مزکورہ علاقوں میں بمباری کر رہے ہیں ۔

آپ کو علم ہے   ہیلی کاپٹرز گوادر سے بدھ کے  روز  الصبح  سے اڑان بھر رہے ہیں ۔ اور  مزکورہ علاقوں میں  آکر  ایک طرف  شیلنگ کر رہے ہیں ، تو دوسری جانب کمانڈوز اتارنے کے علاوہ راشن بھی فورسز کو پہنچا نے کا کام کر رہے ہیں  ۔

آخری اطلاع تک دونوں دھماکوں کے بارے معلوم نہیں ہواہے کہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز نے بمباری کی ہے ،  یا دوسری طرف  فورسز کو بموں کا نشانہ بنادیاگیا ہے ۔ 

 

Post a Comment

Previous Post Next Post