کوئٹہ عوامی تحریک نے رنگ لائی کھیتران کے نجی جیل سے خان محمد کے خاندان کے 6 مغوی بازیاب



کوئٹہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بارکھان میں عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل سے خان محمد مری کی اہلیہ بڑی بیٹی دیگر چار چھوٹے بچوں سمیت بازہاب ہوگئی ہیں ۔ 


اس بات کی تصدیق  ریڈ زون میں جاری دھرنے کے قیادت کرنے والے جھانگیر مری نے  کی ہے ۔ 


اس موقع پر انھوں نے کہاہے کہ خان محمد مری بھی سخت مشکلات کے بعد دھرنے میں پہنچ کر شریک  گئے ہیں ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ خان محمد کے دوبیٹوں کے علاوہ تیسری خاتون کی نعش بارے اب تک تحقیق جاری ہے کہ وہ کون ہے  ،جنھیں کھیتران نے خان محمد کے بچوں کے ساتھ بے دردی سے  قتل کرکے کنویں میں پھینکوادی ہے۔


انھوں نے دھرنے میں دھرنے سے باہر ان تمام ہمدردو ں انسان اور  دوست لوگوں کا شکریہ ادا کیاہے کہ جنھوں نے ظلم کے خلاف کھڑے ہوکر ظالم کا غرور خاک میں ملادیا ہے ۔


جھانگیر کے مطابق کچھ دیر میں ریڈ زون سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیاجائے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post