مند کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن، فورسز مسلح افراد درمیان جھڑپ



 کیچ مند کے  پہاڑی علاقوں  موکندر، کروچی، تلیدار، کترینز اور دوکوپ کے مقامات پر پاکستان آرمی کا زمین اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔  


 بتایا جارہاہے کہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی  ہے جس میں فورسز کے جانی نقصانات کی اطلاع ہے ۔

 جب کہ جھڑپ کے   کچھ دیر بعد  ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ 


آخری اطلاعات تک دوکوپ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے بڑا حملہ کردیاہے ۔ جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔  تاہم علاقائی و سرکاری سطح پر کسی بھی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post