مند : پاکستانی فوجی قافلے پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے مند میں سرمچاروں نے آج بدھ کے روز ڈھائی بجے  موکندر اور دوکوپ کے درمیان پاکستانی فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں  قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار دشمن فوج کے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد قابض فوج نے فضائی جارحیت کا آغاز کیا۔ گن شپ ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمیوں کو لے جانے کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ۔ 


ترجمان نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post