گوادر : جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 افراد لاپتہ ، بم دھماکہ میں پانچ اہلکار ھلاک


 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں فورسز نے  الصبع  آپریشن کرکے چار بلوچ فرزند  فیصل ولد عبداللہ،  راشد چار شمبے،  نزیر محمد ،کمر مراد کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ـ


علاقائی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے جیونی اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز آج صبح فورسز پر بم حملہ ہونے کے بعد کیا جو تاحال جاری ہے. 


علاقائی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج صبح پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ پانوان میں واقع مین  روڈ جو گوادر کی طرف جاتا ہے کہ مقام پر ہوا جس سے ایک گاڈی میں سوار پانچ کے قریب اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ۔ 


ذرائع کا یہ بھی کہناہے  کہ پاکستانی فورسز کے دو شدید زخمیوں کو گوادر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ   زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post