مستونگ کھڈکوچہ میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

 


بلوچستان کے مستونگ کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر  دستی بم سے حملہ کیا۔


تفصلات کے مطابق مستونگ کھڈکوچہ میں قائم ایف سی چیک پوسٹ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔


خیال رہے کہ مستونگ شہر اور گردنواخ میں پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند مسلح تنظمیں قبول کرتی ہیں۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post