ضلع آواران کے علاقہ تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز کی کانوائے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے علاقہ میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں جیبری، گدارنگانو اور گجر پہنچ گئے ہیں۔
آپ کو علم ہے فورسز کی بڑی تعداد میں پہنچنے سے پہلے بھی مشکے فوجی آپریشنوں کے زد میں تھا ۔
حالیہ دنوں مشکے کے مختلف دیہاتوں ، گجلی، سنیڑی، نوانو، زوارک، مزار دان اور کھلان میں پاکستانی فوج آپریشن جاری تھا ۔ جہاں فورسز کے ہمراہ انکی تشکیل کردہ مسلح جتھوں کے ارکان بھی اس درندگی میں شریک تھے ۔
