کوئتہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شال کوٹ تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
بعد ازا ں زخمی اہلکارکو فوری طور پر طبی امدا د کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
