نوشکی بجلی کی لوڈ شیڈنگ خلا زمینداروں کا احتجاج ، شاہراہ بند



نوشکی کے دیہی علاقوں میں بجلی کی 22 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ اور نوشکی کے راستے یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر زمینداروں نے مل کے مقام پر شال  تفتان شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور مل گریڈ سے دالبندین کی بجلی سپلائی کو بھی معطل کر دیا ۔ 


بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے نوشکی میں زمیندار اور عوام سراپا احتجاج بنے اور  آر سی ڈی شاہراہ 8 گھنٹے تک  بند رکھا ،اور  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں  ۔


جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شال  تفتان روڈ پر ٹریفک بحال کردیا گیا۔



مظاہرین نے  کہاکہ 22 گھنٹے مسلسل بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ سے نوشکی میں زراعت کی نام و نشان مٹ جائے گی اور زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر قرضے تلے دب جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ زمیندار مجبور ہو کر روڈ پر نکلیں ہیں کیسکو حکام نوشکی کے عوام اور زمینداروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے  ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post