بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہےکہ سرمچاروں نے قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب منگچر بازار کے قریب معدنیات لیجانے والی ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا، جبکہ ٹرک ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
اس کے علاوہ آج قلات کے علاقے پارود میں یوفون موبائل کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ، اور ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ ٹاور قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر نصب کیے گئے ٹاورز میں سے ایک تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور انکے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔