خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک، جنکی شناخت گہور خان ولد محمد امین اور علی احمد ولد علی شیر قوم شیخ مینگل سکنہ سراچو کے ناموں سے ہوا ہے ۔
کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ورثا کے حوالے کردیا ہے ۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔
واقع کے بعد ورثاء نے اپنے پیاروں کی نعشیں روڈ پر رکھ کر شال کراچی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے عملی قدم اٹھائیں ۔ لوگوں کا موقف ہے کہ عملی کاروائی نہ ہونے تک روڈ بند رہے گی ۔
