سبی: بختیار آباد میں دو گروہوں میں تصادم دو افراد ھلاک



سبی:  بختیارآباد کی حدود گبول ٹاور کے مقام پر دوگروپوں میں زمین کے دیرینہ تنازعہ کے باعث تصادم ہوا ۔ 


جہاں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند ہوکر  شدید فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں  دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔


  واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بختیارآباد جائے  وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ بند کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ 


جس کے بعد نعشیں اور زخمیوں کو  ہسپتال پہنچادیا ،دونوں فریقوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post