کوئٹہ ( نامہ نگار ) قلعہ عبداللہ ماچکہ کے حدود میں فائرنگ سے ایک شخص محمد رفیق ولد محمد حسین کلی پیر علیزئ شدید زخمی ہوئے ٹراما سنٹر میزئ اڈہ ایمرجنسی روم میں فوری طور طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔
علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ نوجوان نے خودکشی کردی ،خاندانی زرائع کے مطابق ہمارے لڑکے کے ساتھ پہلے جنسی زیادتی اس کے بعد پھر اس کی ویڈیو بنایاگیا ،اس کو بلیک میل کیاگیا ، تین بندوں نے اس لڑکے نے اس کے بعد خودکشی کی ہے ۔
علاقائی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک معصوم نوجوان ظلم، بلیک میلنگ اور ذہنی اذیت کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ نے اسے خودکشی پر مجبور کر دیا۔
انھوں نے کہاکہ اگر یہ الزامات درست ہیں تو ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ انصاف صرف اس خاندان کا حق نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کا مطالبہ ہے۔
