ضلع حب میں واقع صدیق سنز فیکٹری میں مقامی لوگوں کی بے دخلی کیخلاف سینکڑوں لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لسبیلہ و حب کے مقامی مزدوروں کے ساتھ دشمنی کی پالیسی ، بے دخل کئے جانے اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے احتجاجاً مذکورہ فیکٹری کے مین گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیے دیا ۔
بعدازں مقامی انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین اور فیکٹری انتظامیہ کو ایک ساتھ بیٹھا کر مزاکرات کامیاب کروادیئے ، فیکٹری انتظامیہ نے یقین دلایا کہ جلد بے دخل مزدوروں کو دوبارہ بحال کرکے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔
کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج کو ختم کردیا ۔
مقامی لوگوں کے مطابق فیکٹری انتظامیہ مقامی مزدوروں کے ساتھ بدترین سلوک کرتے ہیں ، مقامی نوجوان بے روزگار ہیں پنچاب اور کراچی سے لوگوں کو لا کر یہاں روزگار دیا جارہا ہے ۔
مزدوروں کے مطابق ٹھکیداری نظام کے تحت کمپنی مالکان چند سیاسی رہنماؤں اور نمائندوں کو بھتہ دے کر مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں۔
