مند: فوجی چوکی پر حملے میں دشمن کے تین فوجی اہلکار ہلاک اورکئی زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب، سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند، شیراز میں مولڑ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر، راکٹو ں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے مولڑ چوکی پر پہلے اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے ساتھ ہی  راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے دشمن پاکستانی فوج پر شدید حملہ کیا گیا۔ ایک راکٹ عین اس جگہ پر گرا جہاں فورسز اپنے لئے کھانا پکانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس حملے میں تین دشمن فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post