بارکھان حاجی کوٹ : کنویں میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کی نعشیں برآمد ، قاتل عبدالرحمن کھیتران ہوسکتے ہیں قیاس آرائیاں

 

بارکھان کےنواحی علاقےحاجی کوٹ کےقریب ایک کنوئیں سے خواتین بچوں اور نوجوانوں کےنعشیں ملنےکےاطلاعات ہیں۔ 


 نعشوں  کی صحیح تعداد اور قتل کےوجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


 قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید یہ نعشیں کہیں خان محمد مری کےفیملی کے نہ ہوں جو کافی عرصہ سے عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید ہیں ۔


آپ کو علم ہے گزشتہ روز  آل بلوچستان مری اتحاد، مری قومی اتحاد، سندھ مری اتحاد، سندھ مری آزاد، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے سندھ ،پنجاب اور بلوچستان  میں ظالم ایم پی اے عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں یرغمال مظلوم خان محمد مری کی بیوی، بیٹی اور 6 بچوں کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلیاں نکالی تھیں  احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post