لسبیلہ کوچز یونین کا کوسٹ گارڈ کے کیخلاف احتجاج ،شنوائی نہیں ہوئی تو گاڑیاں کھڑی کرکے چابیاں ان کے حوالے کرینگے۔ مظاہرین



لسبیلہ وندر کے مقام پر آل شال  کراچی کوچز یونین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا ۔


ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

جس کی وجہ سے وہ  پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ وہ  تمام دفاتر کو تالا لگا کر بسوں کو کوسٹ کارڈ کے سامنے کھڑے کرکے وہ احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے بلوچستان کے عوام کا ذریعہ معاش ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں مگر سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہاکہ آج سے غیر معینہ مدت کیلئے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ریلیف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ شنوائی نہیں ہوئی تو گاڑیوں کو کوسٹ گارڈ ہیڈ آفس میں کھڑی کرکے چابیاں ان کے حوالے کرینگے۔


انہوں نے کہا ہے کہ شال سے آنیوالے کوچز کو تلاشی کے بہانے کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑی کرکے مسافروں کو ازیت دیا جارہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post