سوراب لا پتہ ہونے والے نوجوان کو اس کے ساتھی نے قتل کیا۔ایس پی

 


سوراب لا پتہ ہونے والے محمد نعیم کاقاتل اس کے قریبی ساتھی نکلا، قتل میں استعمال ہونے والی پسٹل کو بھی برآمد کر لیا گیا - یہ بات ڈی ایس پی سوراب یوسف ریکی نے جاری بیان میں بتائی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ قاتل نے اعتراف جرم قبول کرنے کے بعد جائے وقوعہ کی بھی نشاندہی کرلی ، جس کے بعد  جائے وقوعہ موضع اناری پہنچ کر نعش کو اپنے قبضے میں لے لیا ، نعش کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا۔ مزید تفتیش سوراب پولیس کر رہی ہے۔



آپ کو معلوم ہے گزشتہ دنوں سوراب سے لاپتہ ہونے والے محمد نعیم ولد جمعہ خان کو سوراب سے نامعلوم افراد نے لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا  تھا، خاندان نے محمد نعیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے تلاشی شروع کر دی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post