جیونی میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکہ، ہرنائی و پنجگور میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ نقصانات کی اطلاع



بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گچین پوسٹ کو گذشتہ رات حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے وقت علاقےمیں شدید فائرنگ و متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے ۔


ادھر پنجگور کے تحصیل گچک، کہن سے اطلاعات ہیں کہ  پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔


دریں اثناء جیونی شہر میں یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے کی اطلاعات ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ  دو الگ الگ جگہوں پر ایک سمَنْدر کنارے مل ایریا  اور دوسرا دھماکہ  کوہسر چھڑائی کے پاس آئی ڈی ذریعے ہوا ہے ۔


اطلاعات ہیں کہ دھماکے کے نتیجے میں کوسٹ گارڑ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ، جسے طبی امداد کے لیے آر ایچ سی جیونی پہنچا دیئے گئے، دوسرے دھماکہ میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post