گوادر : بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں اج مسلح افراد کے حملے میں زخمی پاکستانی فورسز اہلکاروں میں سے ایک چل بسا دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.
ذرائع کے مطابق حملہ پاکستانی فورسز کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر ہوا تھا ۔جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے جیونی سمیت منسلک علاقوں میں مرکزی شاہراہوں سمیت اکثر راستوں پر ناکہ بندی کرکھی ہے۔ کئی مقامات بلخصوص شاہراہوں پر مسافروں کی بڑی تعداد کو گھنٹوں سے روکے رکھا گیاہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روک کر چیکنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
