پنجگور اور تربت کے درمیان واقع پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے چار روز قبل نذر آتش کر دیا۔جس سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن اور یوفون موبائل فون کمپنی کی نیٹ ورک غائب ہوگئی ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ چار روز گزر جانے کے باوجود نیٹ ورک بحال نہیں ہو سکا ہے ۔
آپ کو معلوم ہے کہ پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر اپٹیک سسٹم سے منسلک نہیں ہے پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگوں کا انحصار صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر ہے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن نذر آتش کر نے کے بعد نیٹ ورک اور نیٹ سروس منقطع ہوگیا ہے۔
