بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں جمعہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے تلاشی شروع کردی۔
دریں اثنا ضلع قلات کے علاقے پارود میں موبائل ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا، جبکہ مشینری کو نذر آتش کردی گئی ۔
آج ہونے والے دونوں واقعات کی ذمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔