جھل مگسی غیرت کے نام پر ایک شخص قتل

 


بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے علاقہ ڈھوری میں ممتاز ولد شیر محمد نامی ملزم نے  فائرنگ کرکے    ظفر ولد علی دوست نامی شخص کو قتل کردیا ہے ۔ 


لیویز نے نعش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیاہے  ضابطہ کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیاہے ۔ 


لیویز کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مذکورہ شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post