دکی : مشرقی بائی پاس پر روڈ پر جانے والی فیلڈر گاڑی کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی فائرنگ بعد سوار افراد نے بھی پولیس پر فائر کھول دیئے ۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سلیم ولد ولایت شاہ سکنہ سوات صوابی ھلاک ہوگئے ۔
دریں اثناء مستونگ جنگل کراس کے مقام سے لیویز فورس کو ایک شخص کی نعش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر نعش نشہ کی عادی شخص کا لگتاہے ۔
لیویز فورس نے نعش تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے ۔
