کولواہ میں پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سات فروری کو ضلع آواران کے علاقے کولواہ چمبر میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی ایک عارضی ٹھکانے میں بارودی سرنگ نصب کی تھی۔ قابض فوج ان ٹھکانوں کو قافلوں کی پکٹ سیکورٹی کیلئے استعمال کرتی ہے۔ سات فروری کو جب دو فوجی اس میں داخل ہوئے تو یہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔


میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post