تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان کے اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فورسز نے آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے لیکن اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت ناکہ بندی شروع کردی ہے۔
تربت اور گردنواح میں اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔
