مند میں ایم آئی کے دفتر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ31 جنوری کی شام 7 بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس(ایم آئی)کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچادیا ، جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ 


ترجمان نے کہایے کہ ایم آئی  نے مند سورو ایکسچینج (پی ٹی سی ایل)کے دفتر پر قبضہ کر کے اسکو آفس بنایا ہوا ہے، اور انکے کارندے ہر وقت وہاں موجود رہتے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ عوام ریاستی کارندوں سے دور رہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔


میجر نے کہاہے کہ ہمارے قابض فورسز اور ان کے سہولت کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post