خضدار : خان محمد مری کی اہلیہ اور دو بچوں کی بیہمانہ قتل کیخلاف احتجاجی ریلی



خضدار:  آل مری قومی اتحاد خضدار کی جانب سے بارکھان میں خان محمد مری کی اہلیہ اور دو بچوں کی بیہمانہ قتل واقع کے خلاف ارباب کمپلیکس خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی۔


 ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے  کہا کہ بارکھان میں  ایک خاتون اور ان کے دو بچوں کو جس سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا ہے ،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔


انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خان محمد مری گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بیوی بچوں کی بازیابی کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتا رہا ہے عدالتوں سے اپیل کیں ، لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پھر انکی اہلیہ نے قرآن کا واسطہ دے کے عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کرتی رہیں اس کے باوجود  نہ حکومت کی آنکھیں کھلی اور نہ انسانوں کو رحم آیا بالاخر وہی ہوا جس کا یقین تھا۔ 


 انہوں نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ سردار کھیتران ایک ظالم اور جابر اور انسان دشمن درندہ ہے، اس کے اپنے ہی خاندان کے لوگ ناقابل تردید ثبوت دے رہے ہیں کہ اس ظالم کے گھر میں ایسے کئی لوگ خواتین اور بچے نجی جیل میں قید ہیں جنہیں وہ اذیت دے کر قتل کرتا ہے ۔


انھوں نے کہاکہ ہم  انسان دوست انسانوں سے پر زور اپیل کرتے ہیں  کہ درندہ صفت انسان بلوچ قوم و قبیلہ کے نام پر بدنما داغ  کھیتران کو گرفتار کرکے ان معصوم مظلوم خاتون اس کے بچوں کے قتل کا حساب لیا جائے،  اور اسکے نجی جیل میں قید دوسرے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو بازیاب کرکے آزاد کیا جائے ۔


 اگر خان محمد مری اور اسکے بچوں کے قاتل عبدالرحمن کھیتران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم سخت سے سخت لائحہ عمل اختیار کرکے ملک گیر احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post