کھڑی کرنے اور دھکمیاں ملنے پر کتب میلہ وقتی طور پر ملتوی کیا جا رہا ہے.ایس ایس ایف



ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارہا رکاوٹیں

خضدار  سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کو ضلعی انتظامیہ نے چار روز تک انتظار کروانے کے باوجود پبلک لائبریری میں کتب میلہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ، جس کے بعد ماڈل بوائز ہائی اسکول کے پرنسل سے اجازت ملنے پر کتب میلہ اسکول میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ، مگر انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل ماڈل بوائز اسکول اور ڈی ای او کو دھمکی آمیز رویہ اختیار کرکے منع کیا گیا اور تنظیمی زمہ داران و دیگر ساتھیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں.


ترجمان نے کہا کہ تنظیمی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کو کتابوں کی فہرست مہیا کرنے، کتب میلہ کا افتتاح کرنے حتیٰ کہ انکو کتب میلہ اپنی زیر نگرانی منعقد کروانے کی آفر بھی کی لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر انتظامیہ کتابوں اور کتاب دوستی سے خوف کا شکار رہا.


انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں میں انتظامیہ کی جانب سے براہ راست رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مطالعاتی سرکلز ہوں، سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ یا پھر آگاہی تقاریب ہر سرگرمی میں انتظامیہ نے مداخلت کی ہے لیکن تنظیمی نمائندے صبر  کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں .


انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اور بالخصوص خضدار کے طلبہ کے سنہرے مستقبل اور علمی ماحول کے فروغ کے لئے تنظیم نے ہر رکاوٹ کو عبور کرکے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور دیتے رہیں گے.


ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے انتہائی قلیل تعداد میں ہونے اور لٹریسی ریٹ کی کمی کے باوجود طلبہ ہر سال کے شروع میں کتب میلوں کا انعقاد کرکے علم و کتاب دوستی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں، رواں سال بھی بلوچستان بھر میں سال نو کا آغاز کتب میلوں سے کیا جارہا ہے مگر خضدار انتظامیہ بدستور اپنے علم دشمنی کی ڈگر پر رواں ہے اور ڈھٹائی سے اسکا اظہار بھی کر رہے ہیں.


ترجمان نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ انتظامیہ خود اس طرح کے اقدامات کرکے علمی ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے اور علم دوستی کا ثبوت دیتے یا پھر تنظیم کے اس عمل کی حوصلہ افزائی کی جاتی لیکن بجائے اسکے ساتھیوں کو ڈرایا دھکایا جارہا ہے.


انھوں نے کہاہے کہ انتظامیہ کے اس رویے سے واضح تاثر مل رہا ہے کہ نادیدہ قوتیں اہل خضدار کے ہاتھوں میں کتاب و قلم سے خوفزدہ ہیں اور ہمیں پسماندہ رکھنے پر تلے ہوئے ہیں.


تنظیم انتظامیہ کے اس تعلیم دشمن اقدام کی بھر پور مزمت کرتی ہے اور طلباء و طالبات کو انتظامیہ و دیگر تعلیم دشمن عناصر کے شر سے محفوظ رکھنے کی خاطر فی الوقت کتب میلہ کو ملتوی کیا جارہا ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post