خضدار میں قابض فوج کے ایک اہم کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میںں کہاہےکہہ ہمارے  سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار میں قابض پاکستان فوج کے خفیہ ادارے کے ایک اہم  آلہ کار، آفتاب شاہ کو ایک بم حملے میں ہلاک کردیا۔ یہ کاروائی بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے سرمچاروں نے سرانجام دی۔


ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نے کچھ عرصہ قبل معلومات فراہم کی تھی کہ خضدار کالونی کا رہائشی آفتاب شاہ ولد عبداللہ شاہ دشمن فوج کے پیرول پر کام کرنے والا ایک آلہ کار ہے، جو بلوچ آزادی پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے کی کوشش کرکے، آزادی پسندوں کیخلاف کام کرنے کی کوششوں میں ہے۔


مذکورہ معلومات کی بناء پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے اس سے رابطہ قائم کیا۔


انھوں نے کہاکہ بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ  کے سرمچاروں نے آفتاب شاہ کو "ٹریپ" کرکے بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔


آفتاب شاہ قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا ایک اہم آلہ کار تھا، جو خضدار شہر اور زہری میں آلہ کاروں کا نیٹ ورک چلاتا تھا، جو قابض فوج کی ایماء پر بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان سمیت بلوچ تحریک آزادی کیخلاف کام کرنے جیسے اعمال کا مرتکب تھا۔


مذکورہ نیٹ ورکوں کے دیگر کارندوں کو بھی جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  واضح کرتی ہے  کہ  قابض فوج کے انخلاء اور اس کے شراکت داروں کے خاتمے تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post