بولان میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا


بولان: سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا ہے ۔ جس کے باعث سخت سردی میں شال  سمیت بلوچستان  کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔ 


ایس پی بولان نے  بتایا ہے کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں  گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیاگیا تھا ، جس سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہوا ہے ۔ 


دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے سراج آباد پہنچ گئی ہے تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع نہیں ہوا ہے۔


 آپ کو علم ہے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ذمہداری بلوچ لبرییشن آرمی نے قبول کی تھی ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post