جھل مگسی فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد ھلاک ، گیس لیکج کے باعث باپ تین نوجوان بیٹوں سمیت ھلاک

 جھل مگسی لیویز تھانہ باریجہ کی حدود گِڑھ شریف روڈ کے پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش فائرنگ کے تبادلے میں علی حسن  نامی شخص ھلاک  جبکہ  جوابی فائرنگ میں غلام عمر ولد اللہ ڈنہ نامی  ڈاکو بھی موقع پر ہی  ھلاک ہوگئے ۔ 



دریں اثناء بلوچستان کے دارالحکومت شال جان محمد روڈ پر گزشتہ رات  گیس لیکیج سے پچاس سالہ امان اللّٰہ ولد تاج محمد،اپنے  چھبیس سالہ بیٹے  حفیظ اللّٰہ ، بائیس سالہ بیٹے محیب اللہ اور تیس سالہ بیٹے قاری حبیب اللہ  سکنہ کلی کمالو  سمیت ھلاک ہوگئے ۔ 


عوامی حلقوں کو شکایت ہے کہ   گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سردیوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post