تربت جامعہ : اضافی فیسوں کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ بی ایس اے

 


بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کا تربت تربت جامعہ  میں سمسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اتوار کے روز بھی  جاری رہا ۔ طلباء نے پانچویں روز یونیورسٹی کے احاطے میں ریلی نکالی اور احتجاج کیا ۔ 


اتوار کے روز  مکران میڈیکل کالج کے طلبہ نے  احتجاجی دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے اظہارِ یکجہتی کی۔ 


اس موقع پر طلباء نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ گزشتہ  روز وائس چانسلر اور آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں نے طلبہ سے ملاقات کرکے انہیں مارچ تک فیس جمع نہ کرنے اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافہ کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا  ۔


 تاہم احتجاجی طلباء  نے جامعہ  انتظامیہ سے مزاکرات کی خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے تک احتجاجی کیمپ ختم نہ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔


طلبہ رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ مزاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے مہلت لے رہی ہے اس لیے مزاکرات کی خبر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے سے گریزاں ہے۔


انہوں نے کہاکہ وہ دھوکے میں آنے کی بجائے اضافی فیسوں کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post