تربت میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے ساتھی سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ، جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ 

بی ایل اے انٹیلجنس ونگ نے معلومات فراہم کی تھی کہ تربت شہر و گردونواح کے علاقوں میں ایک غیر مقامی شخص بابو خان ولد اللہ رکھیہ پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہے ہیں اور مذکورہ شخص بھیس بدل کر مختلف علاقوں میں یہ کام سرانجام دے رہے  تھے ، جبکہ اس کو پاکستان فوج کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ معلومات کی بناء پر گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے 

انھوں نے کہاہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ قابض فوج و خفیہ اداروں کیلئے سہولت کاری و مخبری کرنے والے افراد کسی بھی قوم و علاقے سے تعلق رکھتے ہوں ان کو بخشا نہیں جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post