حق دو تحریق کے رہنما کرائم برانچ حوالے ، گوادر میں دس روز بعد انٹرنیٹ بحال

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دس روز بعد انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیا۔


ساحلی شہر گوادر میں گزرے سال کے اختتامی مہینے میں  حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کے دوران اِنٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا تھا ۔ 


اس دوران  حق دو تحریک کے 25 رہنماوں سمیت سینکڑو ں کارکن گرفتار کئے گئے تھے ،ان گرفتار  کئے گئے رہنماؤں  میں حسین واڈیلہ، یقوب جوسکی، شبیر رند سمیت دیگر کو سخت سیکورٹی میں گوادر سے تربت، پنجگور اور پنجگور سے شال  منتقل کیا گیاتھا ، تازہ رپوٹ کے مطابق انھیں بدنام زمانہ کرائم برانچ حوالے کیاگیاہے ۔ 


آپ کو علم ہے  گوادر  اورماڑہ پسنی  وغیرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار،سمیت ایک نوجوان مظاہرین  گولی لگنے سے ہلاک ہوئے  تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post