چاغی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ھلاک، شال گیس لیکیج سے چار افراد زخمی


 چاغی دالبندین  کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرنے والے ایک شخص کو کچل دیا  جس کے نتیجے میں  وہ موقع پر ھلاک  ہوگیا۔


 بتایا جارہاہے کہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔  


 نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ 


دریں اثناء بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، حادثے میں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post