کابل پندرہ دن کے شدید سردی دوران124 افراھلاک د



 افغانستان : افغان وزارت برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔


 گزشتہ پندرہ روز میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے ۔ 


 انھوں نے کہاہے کہ شدید سردی سے تقریبا 70,000 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔


 ترجمان کا کہناہے کہ  برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے سے افغانستان کے بہت سے علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔ 


لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز استعمال کررہے ہیں۔


قائم مقام وزیر نے کہا کہ مرنے والے زیادہ تر افراد چرواہے یا دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ تھے،

جنہیں ہسپتالوں تک رسائی نہیں تھی۔


انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں سے گزرنے والی زیادہ تر سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں، منجمد درجہ حرارت میں گاڑیاں پھنسنے سے مسافرں کی اموات بھی رپورٹ  ہوئی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post