خاران: مسلح حملہ آوروں نے لیویز پوسٹ بھٹ پر حملہ کردیا



ضلع خاران میں مسلح افراد نے بھٹ  لیویز  فورس کی چوکی پر حملہ کرکے  ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

لیویز فورس کے مطابق آج  الصبح 5 بجے کے وقت پچیس سے تیس کے قریب نامعلوم افراد نے سی پیک ہائی وے پر قائم بھٹ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹ لیویز چیک پوسٹ پر 06 لیویز اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دفعدار محمد عصاء ہلاک اور سپاہی خلیل احمد  زخمی ہوگئے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں مسلح افراد کے ساتھی  اٹھا کر لے گئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ لیویز ٹیم کا حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے 

Post a Comment

Previous Post Next Post