لسبیلہ :گیس سلنڈر دھماکہ میں درجنوں زخمی افراد میں سے مزید سات ھلاک ہوگئے ، بیلہ منی اسٹاپ کے قریب ہوٹل میں گزشتہ روز گیس دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ۔
جس نے آس پاس کے کئی دکانوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ وقوع کے روز ایک شخص ھلاک جبکہ درجنوں زخمی تھے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی سات افراد 7 کراچی ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئے ہیں ۔ اس طرح جھلس کر ھلاک افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے،اور بیسیوں افراد اب تک زخمی ہیں ۔