جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں خان محمد برڑو میں ملزم جان محمد برڑو نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بھتیجی 16 سالہ دلشاد بنت دین محمد برڑو اور 25 سالہ نوجوان ماجد برڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر نعشیں اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post